دو ناکوں والا خوبصورت کتا

شائع 07 اکتوبر 2017 04:56pm

اس کتے کی تصویر دیکھنے کے بعد یہ جان کر آپ ضرور حیران نہیں ہوں گے کہ اس کے پاس سونگھنے کی حس زیادہ بہتر ہے۔

والِس دی گولڈن ڑیٹریور دو ناکوں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔

اس نقص کے باوجود یہ کتا خوش اور صحت مند ہے اور اپنے ساتھی کتے  سَنی کے ساتھ کھیلتا ہے۔

والِس کو گزشتہ برس لانا کُلے نے گو د لیا تھا۔ ان کہنا تھا کہ لوگ اس کی مدد نہیں بلکہ اس کی غیر معمولی صورتِ پر باتیں کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب والِس چھوٹا تھا تب ہم نے اس کی ناکوں کی وجہ سے اس کا انتخاب کیا تھا۔

لانا کُلے کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اس کے جیسا اور کوئی گولڈن ریٹریور نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک اور کتا ہے جس کا نام سَنی ہے اور ان دونوں کی جوڑی غیر منقسم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا چہرہ آئینے کے عکس کی طرح دِکھتاہے۔

Metro.co.uk بشکریہ

Read Comments