دو ناکوں والا خوبصورت کتا
Metro.co.uk بشکریہاس کتے کی تصویر دیکھنے کے بعد یہ جان کر آپ ضرور حیران نہیں ہوں گے کہ اس کے پاس سونگھنے کی حس زیادہ بہتر ہے۔
والِس دی گولڈن ڑیٹریور دو ناکوں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔
اس نقص کے باوجود یہ کتا خوش اور صحت مند ہے اور اپنے ساتھی کتے سَنی کے ساتھ کھیلتا ہے۔
والِس کو گزشتہ برس لانا کُلے نے گو د لیا تھا۔ ان کہنا تھا کہ لوگ اس کی مدد نہیں بلکہ اس کی غیر معمولی صورتِ پر باتیں کرسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب والِس چھوٹا تھا تب ہم نے اس کی ناکوں کی وجہ سے اس کا انتخاب کیا تھا۔
لانا کُلے کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اس کے جیسا اور کوئی گولڈن ریٹریور نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک اور کتا ہے جس کا نام سَنی ہے اور ان دونوں کی جوڑی غیر منقسم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کا چہرہ آئینے کے عکس کی طرح دِکھتاہے۔
Metro.co.uk بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔