دس پیشے جو آپ کو موٹاپے کا شکار بنا سکتے ہیں
ہیرس انٹر ایکٹو کی جانب سے آن لائن کی جانے والی مطالعاتی تحقیقی میں پتا چلا ہے کہ جس پیشے میں زیادہ ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے وہ موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہاں آپ کو دس ایسے ہی پیشوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو موٹاپے ک سبب بن سکتے ہیں۔ ٭ ٹریول ایجنٹ ایک ٹریول ایجنٹ کو اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے کافی پلاننگ اور انتظامی امور سے نمٹنا پڑتا ہے۔ اس میں اسے ذہنی دباؤ اور تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ اسے گھنٹوں بیٹھنا بھی پڑتا ہے۔ ٭ وکالت اس پیشے میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر کافی تناؤ کا سامن اکرنا پڑ سکتا ہے۔ زیادہ تر وکلاء کو کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔ یعنی وہ کام کا پریشر کم کرنے کیلئے کھانے کا سہارا لیتے ہیں اور اس کا انجام موٹاپے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ ٭ سوشل ورکر ٹریول ایجنٹ کی طرح سوشل ورکر بھی گھںٹوں اپنی ڈیسک پر ہی بتاتے ہیں، اور ہیں پر کھاتے ہیں۔ انہیں کسی ایکسر سائز میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملاتا۔ ٭ استاد جب آپ استاد کا لفظ سنتے ہیں تو آپ کے دماغ میں ایک شخص ٹیبل کے پیچھے بیٹھا نظر آتا ہے۔ اور یہی بیٹھنا ٹیچر کو موٹاپے کا شکار بنا دیتا ہے۔ ٭ آرٹسٹ، ڈیزائنر اور آرکیٹیکٹ یہ تینوں پیشے ہی ٹیبل ورک پر مشتمل ہیں، جبکہ ان تینوں میں ہی دماغ کھپانا پڑتا ہے۔ ان کے ٹائمنگز لمبی ہوتی ہیں اور کھانے کے اوقات گڑبڑ۔ ان کا جب دل کرتا ہے کھا لیتے ہیں۔ ٭ ایڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ انتظامی امور کو سنبھالنے اور لوگوں کے مسئلے سلجھانا آسان کام نہیں۔ اس میں ذہنی تناؤ بڑھتا ہے، جبکہ کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کھانے سے موٹاپا بڑھ جاتا ہے۔ ٭ سائنسدان گھومنے پھرنے سے دور اور نئی چیزیں تلاش کرنے کی جستجو، یہ پیشہ بعض اوقات صحت بخش غذا سے دورکر دیتا ہے۔ ٭ پولیس ویسے تو پولیس کا کام ہمیشہ ایکٹیو رہنا ہے، لیکن آُ نے اکثر پولیس والوں کو موٹاپے کا شکار پایا ہوگا۔ اس کی وجہ اس پیشے میں پائی جانے والی ٹینش اور ذہنی دباؤ ہے۔ اسی لئے یہ حضرات کچھ بھی کھانے سے کتراتے نہیں۔ ٭ مارکیٹنگ اور پبلک ریلیشنز کا پیشہ ان دونوں پیشوں میں جاب کا کوئی ہھی فکس شیڈول نہیں ہے۔ ان کی کوئی ڈیڈلائن یا لمٹ نہیں ہوتی۔ لیکن ان کے پاس مختلف پروگراموں میں جانے کی دعوت ہوتی ہے۔ اسی لئے ان کا زیادہ تر وقت کھانے پینے میں گزرتا ہے۔ ٭ انفارمیشن اور ٹیکنالوجی پروفیشن یہ فیلڈ سائنٹیفک اورتخلیقاتی کام کا مرکب ہے۔ یہ لوگ کافی وقت کمپیوٹر کے آگے تناؤ کی صورت میں گزارتے ہیں۔ اس پیشے میں لیٹ ورک ہوتا ہے اور کھانے کی بری عادت پڑ جاتی ہے۔ بشکریہ برائٹ سائیڈ
