کونسا بلڈ گروپ کس میں میچ ہوسکتا ہے؟ جاننا ضروری ہے

شائع 06 دسمبر 2017 04:55am

خدا نہ خواستہ اگر آپ کے کسی عزیز کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجائے اور خون کی ضرورت ہو تو آپ کیا کریں گے؟

 بے شک اس کے انتظام میں اِدھر اُدھر کی خاک چھانیں گے، اور زیادہ تر خواری آپ کو بلڈ بینک والے کروائیں گے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ کو پتا ہو کہ کونسا بلڈ گروپ کس کے ساتھ میچ ہو سکتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کونسا بلڈ گروپ کس کے ساتھ میچ ہوسکتا ہے۔ یعنی اگر آپ کو مطلوبہ بلڈ گروپ نہ مل رہا ہو تو آپ اس کا متبادل استعمال کرسکتے ہیں۔

بلڈ گروپ کی 8 قسمیں ہوتی ہیں، A+ ، A- ، B+،  B- ، AB+ ، AB- ، O+ ،  O-۔

بلڈ گروپ A+ ایسا گروپ پے جو A+  کے ساتھ ساتھ AB+  سے میچ ہوسکتا ہے۔

اسی طرح A-  گروپ A+, A-, AB+, اور AB- سے میچ ہو سکتا ہے۔

B+  گروپ AB+ کے ساتھ میچ ہوسکتا ہے۔

جبکہ B- گروپ B+, AB+, B-  اورAB-  کے ساتھ میچ ہوجاتا ہے۔

بلڈ گروپ O+  تمام پوزیٹیو گروپس یعنی A+, B+, AB+  اور O+ سے میچ ہوجاتا ہے۔

اس کے برعکس O- تمام گروپس کے ساتھ میچ ہوسکتا ہے۔

AB+  گروپ صرف اپنے گروپ سے میچ کرتا ہے۔

جبکہ AB-  گروپ AB+  کے ساتھ بھی میچ ہوسکتا ہے۔

اگلی بار اگر کوئی بلڈ بینک یا ہسپتال آپ کو باتوں میں الجھائے تو اسے اس بات کا احساس دلائیں کہ آپ جانتے ہیں صحیح کیا ہے۔

خون کا عطیہ کرتے رہیں اور زندگیاں بچائیں۔

Read Comments