Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اجزاءلوکی ایک کلو دودھ دو لیٹر چینی دو کلو گھی ڈیڑھ پاؤ کھویا آدھا پاؤ بالائی ایک پاؤ زعفران پسی ہوئی ایک چٹکی سبز الائچی 5سے6 عدد اخروٹ ایک چھٹانک ناریل آدھا چھٹانک کشمش 8سے9عددبادام ایک چھٹانک پستہ ایک چھٹانک کیوڑہ ایک بڑا چمچترکیب:لوکی کو چھیل کر کاٹ لیں اور بیج الگ کر کے کدوکش کر لیں۔پھرایک برتن میں کھوئے کوہاتھ سے مسل کرتھوڑا تھوڑا کر کےبالائی میں ڈالیں اوراچھی طرح پھینٹ لیں۔ایک پیالی میں کشمش کو کچھ دیر پانی میں بھگو دیں اور پھول جانے پر نکال لیں۔اب پتیلی میں دودھ، لوکی، بالائی اور کھویا ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔جب دودھ خشک ہونے لگے تو گھی، سبز الائچی کے دانے پیس کر ، پسی ہوئی زعفران، بادام ، اخروٹ ، ناریل اور کشمش ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔حلوا گھی چھوڑنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیں اور کچھ دیر ڈھکا رہنےدیں۔پستہ ، بادام ، اخروٹ چھڑک کر سرو کریں۔
اجزاء
لوکی ایک کلو
دودھ دو لیٹر
چینی دو کلو
گھی ڈیڑھ پاؤ
کھویا آدھا پاؤ
بالائی ایک پاؤ
زعفران پسی ہوئی ایک چٹکی
سبز الائچی 5سے6 عدد
اخروٹ ایک چھٹانک
ناریل آدھا چھٹانک
کشمش 8سے9عدد
بادام ایک چھٹانک
پستہ ایک چھٹانک
کیوڑہ ایک بڑا چمچ
ترکیب:
لوکی کو چھیل کر کاٹ لیں اور بیج الگ کر کے کدوکش کر لیں۔
پھرایک برتن میں کھوئے کوہاتھ سے مسل کرتھوڑا تھوڑا کر کےبالائی میں ڈالیں اوراچھی طرح پھینٹ لیں۔
ایک پیالی میں کشمش کو کچھ دیر پانی میں بھگو دیں اور پھول جانے پر نکال لیں۔
اب پتیلی میں دودھ، لوکی، بالائی اور کھویا ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔
جب دودھ خشک ہونے لگے تو گھی، سبز الائچی کے دانے پیس کر ، پسی ہوئی زعفران، بادام ، اخروٹ ، ناریل اور کشمش ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔
حلوا گھی چھوڑنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیں اور کچھ دیر ڈھکا رہنےدیں۔
پستہ ، بادام ، اخروٹ چھڑک کر سرو کریں۔