اجزاء:
چکن 300گرام
کھانے کا تیل پانچ کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پیسی ہوئی دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
پیلا رنگ ایک چٹکی
ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لہسن (چوپ کیا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
دھنیا پیسا ہوا ایک چائے کا چمچ
مکھن 2 کھانے کے چمچ
ٹماٹر 150گرام
ترکیب:
ایک برتن میں چکن ڈال کر اس میں کھانے کا تیل ،نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ،لیموں کا رس ،پیلا رنگ اورادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ملا لیں اور آدھا گھنٹہ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
پھر مکس کیا ہوا چکن گرل کرلیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں چوپ کیا ہوا لہسن، ثابت زیرہ، گرل کیا ہوا چکن، ہری مرچ، نمک، لال مرچ پسی ہوئی، لال مرچ کُٹی ہوئی، کالی مرچ کُٹی ہوئی، زیرہ پسا ہوا، دھنیا پسا ہوا، ٹماٹر اور پانی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں۔
اب اس میں ہری مرچ ،ادرک ،ہرا دھنیا اور مکھن ڈال کر ہلا لیں۔
پھر اس پر ایلومنیم فوائل رکھ کر دہکتا ہوا کوئلہ رکھیں اور اس پر مکھن رکھ کر فوراً ڈھکن بند کردیں اور دو سے تین منٹ تک دم دیں۔
آپ کی مزیدار چکن باربی کیوکڑاہی تیار ہے۔