موت کے بعد فیس بک اکاﺅنٹ خود بخود ڈیلیٹ کروانے کا طریقہ
نیویارک: فیس بک ہماری زندی کا ایک حصہ بن چکی ہے، بوض اوقات تو ہم اس کے بنا ایک دن بھی نہیں گزار سکتے۔ فیس بک پر ہم اپنی ذاتی معلومات اور تصاویر تواتر سے اپلوڈ کرتے ہیں۔ لیکن ہماری موت کے بعد ان کے ساتھ کیا جاتا ہے یہ کوئی نہیں جانتا۔
دی مرر کے مطابق آپ چاہیں تو اپنی موت کے بعد اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کو اپنا "یادگاری اکاﺅنٹ" بنا سکتے ہیں یا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا اکاﺅنٹ آپ کی موت کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے تو فیس بک ویب سائٹ ورژن میں کھولیں اور "Settings" میں جا کر "Manage account" کے آپشن میں جا کر نیچے اسکرول کریں اور "Request that your account be deleted after you pass away" پر کلک کریں۔ اب فیس بک آپ سے دوبارہ تصدیق کرے گا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی موت کے بعد آپ کا فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ ہو جائے۔
اس پر OK کر دیں، یہ سیٹنگز منتخب کرنے کے بعد آپ کی موت کے بعد آپ کا اکاﺅنٹ خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
