”قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے“

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2020 09:04am

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔  

معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹوہٹ میں کہنا تھا نورالیگ میدان سے بھاگ چکی ہے ،’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں،کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزیدکہنا تھا کہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لیے دستیاب نہیں،ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے، قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔

Read Comments