”قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے“
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹوہٹ میں کہنا تھا نورالیگ میدان سے بھاگ چکی ہے ،’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں،کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔
’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے۔ ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔ کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 29, 2020
فردوس عاشق اعوان کا مزیدکہنا تھا کہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لیے دستیاب نہیں،ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے، قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔
یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں۔ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 29, 2020















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔