Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2020 10:12pm

آج کا ٹوٹکا: ایک ہی چیز سے وزن بڑھانے اور گھٹانے کا بہترین طریقہ

انجیر ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعے وزن کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے اور گھٹایا بھی جاسکتا ہے۔ اگر آپ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو رات کو دودھ میں 3 سے 4 عدد انجیر کو بھگودیں اور صبح اچھی طرح چبا کر کھائیں، ایسا کرنے سے آپ کا وزن میں اضافہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب اگر آپ کا وزن زیادہ ہے اور آپ اسے کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کا حل آپ کے کچن سے ہی نکلے گا۔

اجزاء:

ایک جگ پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیم گرم

سفید زیرہ (پسا ہوا) ۔۔۔۔۔۔ ایک سے ڈیڑھ چمچ

دار چینی (پسی ہوئی) ۔۔ ایک چمچ

ادرک کا پیسٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چمچ

کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 عدد

ترکیب:

ایک جگ نیم گرم پانی میں ان تمام اجزاء کو شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ دن بھر تھوڑی تھوڑی دیر میں اس پانی کو پیتے رہیں، آپ خود یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ کس تیزی سے آپ کے جسم کی زائد چربی پگھل رہی ہے اور وزن کم ہورہا ہے۔ ویڈیو بھی دیکھئے۔

enter image description here

Read Comments