Aaj Logo

شائع 24 مئ 2022 05:28pm

سونا بے قابو ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی ملکی و عالمی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں 1950 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار 600 روپے کی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1672روپے کے بھاری اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 114 روپے ہکا ہوگیا ہے جب کہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت نمایاں اضافے کے بعد 1858 ڈالرز ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں دو ہزار سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Read Comments