Aaj Logo

شائع 29 مئ 2022 02:53pm

ملک میں بجلی کی طلب میں اضافہ، لوڈشیڈنگ جاری

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار997 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی پیداوار 19 ہزار465 میگاواٹ ہے۔

پاورڈویژن ذرائع کے مطابق پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار538میگاواٹ اورطلب 25ہزار997میگاواٹ ہے۔

بجلی کی مجوعی پیداوار19 ہزار465 میگاواٹ ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

تاہم زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

Read Comments