Aaj News

ملک میں بجلی کی طلب میں اضافہ، لوڈشیڈنگ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
شائع 29 مئ 2022 02:53pm
<p>بجلی کی مجوعی پیداوار19 ہزار465 میگاواٹ ہے__ فوٹو فائل</p>

بجلی کی مجوعی پیداوار19 ہزار465 میگاواٹ ہے__ فوٹو فائل

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار997 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی پیداوار 19 ہزار465 میگاواٹ ہے۔

پاورڈویژن ذرائع کے مطابق پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار538میگاواٹ اورطلب 25ہزار997میگاواٹ ہے۔

بجلی کی مجوعی پیداوار19 ہزار465 میگاواٹ ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

تاہم زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

اسلام آباد

load shedding

power division

Comments are closed on this story.

مقبول ترین