Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2022 08:08pm

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونا 100 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں 100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 86 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 86 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں 18 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 746 ڈالر ہے۔

Read Comments