پینٹ کمپنی کی قبرستان کی دیواروں پر نامناسب تشہیر
آرائشی رنگ و روغن بنانے والی نجی کمپنی نے غیر ذمہ دارانہ رویے کی انتہا کرتے ہوئے قبرستان اور مردہ خانوں کی دیوار پر غیر مناسب سلوگن لکھ ڈالے۔
کراچی کے علاقے طارق روڈ میں قبرستان کی دیوار پر نجی پینٹ کمپنی نے اشتہاری مہم کے تناظر میں اپنا سلوگن “یہی تو رنگ ہے زندگی کا” لکھ ڈالا۔
جبکہ یہی الفاظ مارچ میں شہرِ قائد میں واقع المحسن سرد خانے پر بھی درج نظر آئے تھے۔
تصاویر سوشل میڈیا تک پہنچیں تو کچھ صارفین نے کمپنی کو تنقیدی نشتروں کے سامنے لا کھڑا کیا، جبکہ کچھ اسے تفریحی انداز میں لیتے ہوئے نظر آئے۔
Unfortunately inappropriate branding by Nelson Paints pic.twitter.com/ptMQF2P03N
— the user previously known as ghaura (@ghauraghaura) March 15, 2022
نیٹیزنز نے کمپنی کی جانب سے شہر کی دیواروں کو رنگ و روغن کرکے صاف ستھرا کرنے کی حمایت تو کی، لیکن قبرستان اور مردہ خانوں پر اس طرح کے سلوگن لکھنا غیر مہذب قرار دیا ۔