پینٹ کمپنی کی قبرستان کی دیواروں پر نامناسب تشہیر

نجی پینٹ کمپنی نے اشتہاری مہم کے تناظر میں قبرستان کی دیوار پر اپنا سلوگن "یہی تو رنگ ہے زندگی کا" لکھ ڈالا
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2022 02:59pm
تصاویر سوشل میڈیا تک پہنچیں تو کچھ صارفین نے کمپنی کو تنقیدی نشتروں کے سامنے لا کھڑا کیا (تصاویر بزریعہ ٹوئٹر)
تصاویر سوشل میڈیا تک پہنچیں تو کچھ صارفین نے کمپنی کو تنقیدی نشتروں کے سامنے لا کھڑا کیا (تصاویر بزریعہ ٹوئٹر)

آرائشی رنگ و روغن بنانے والی نجی کمپنی نے غیر ذمہ دارانہ رویے کی انتہا کرتے ہوئے قبرستان اور مردہ خانوں کی دیوار پر غیر مناسب سلوگن لکھ ڈالے۔

کراچی کے علاقے طارق روڈ میں قبرستان کی دیوار پر نجی پینٹ کمپنی نے اشتہاری مہم کے تناظر میں اپنا سلوگن “یہی تو رنگ ہے زندگی کا” لکھ ڈالا۔

جبکہ یہی الفاظ مارچ میں شہرِ قائد میں واقع المحسن سرد خانے پر بھی درج نظر آئے تھے۔

تصاویر سوشل میڈیا تک پہنچیں تو کچھ صارفین نے کمپنی کو تنقیدی نشتروں کے سامنے لا کھڑا کیا، جبکہ کچھ اسے تفریحی انداز میں لیتے ہوئے نظر آئے۔

نیٹیزنز نے کمپنی کی جانب سے شہر کی دیواروں کو رنگ و روغن کرکے صاف ستھرا کرنے کی حمایت تو کی، لیکن قبرستان اور مردہ خانوں پر اس طرح کے سلوگن لکھنا غیر مہذب قرار دیا ۔