Aaj Logo

شائع 04 اگست 2022 05:51pm

ملک میں سونا 16 دن کی کم ترین سطح پر آگیا

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 2100 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 800 روپے کمی سے ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 19 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 783 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Read Comments