Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک میں سونا 16 دن کی کم ترین سطح پر آگیا

سونے کے بھاؤ میں یکدم 2100 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے
شائع 04 اگست 2022 05:51pm
فی اونس سونے کی قیمت 1783 ڈالر ہوگئی ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونے کی قیمت 1783 ڈالر ہوگئی ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 2100 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 800 روپے کمی سے ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 19 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 783 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان

Gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div