عمران خان کی گرفتاری خونی سیاست کا آغاز ہوگا: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ سیاست اور اقتدار سے زیادہ اہم ملکی سلامتی ہے۔
شائع 09 اگست 2022 12:11pm

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 13 اگست کو لال حویلی سے جلسے سے خطاب کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست اور اقتدار سے زیادہ اہم ملکی سلامتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کاعدم استحکام پاکستان پر اثر انداز ہوگا، بھتہ اور خودکش حملے شروع ہوچکے ہیں۔

Read Comments