‘کس قانون کے تحت اور کس کے کہنے پر شہباز گل پر تشدد کیا جارہا ہے’
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر کیے جانے والے جسمانی تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہبازگل پر جسمانی تشدد کی شدید مذمت کرتاہوں، کس قانون کے تحت اور کس کے کہنے پر شہباز گل پر تشدد کیا جارہا ہے۔
شہبازگِل پرکئےجانےوالےجسمانی تشدد کی شدیدمذمت کرتاہوں۔کس قانون کےتحت اور کس کےاحکامات پراسےنشانۂ ستم بنایاجارہاہے؟اگر اس نےکوئی قانون توڑاہےتو اسےصفائی پیش کرنےکاموقع دیاجاناچاہئے۔ مگرمحض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانےکیلئےپوری ڈھٹائی سےآئین اورتمام قوانین پامال کئےجارہےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 12, 2022
عمران خان نے کہا کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیئے مگر محض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانے کے لیے آئین اور قوانین پامال کئے جا رہے ہیں، عدلیہ اس کانوٹس لے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ شیرخوار بچی کی ماں کو محض اس لیے اٹھایا گیا کہ اس کا خاوند شہبازگل کے لیے کام کرتا ہے، لوگوں کو مجرموں کے گروہ کے سامنے سجدہ ریز کرنے کےلیے خوف کے ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
عدلیہ اسکانوٹس لے۔ARYکےنیوز ڈائریکٹر کو رات کے پچھلےپہرنہایت سفاکیت سےبغیر وارنٹ اسکے گھر سےاُچک لیاگیااورشیرخواربچی کی ایک ماں کومحض اس لئےکہ اسکاخاوند گِل کیلئےکام کرتا،غیرقانونی طور پر اٹھالیاگیا ۔لوگوں کو مجرموں کےگروہ کےسامنےسجدہ ریز کرنےکیلئےخوف کےماحول کوفروغ دیاجارہاہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 12, 2022
اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔