Aaj Logo

شائع 15 اگست 2022 01:33pm

مہدی شاہ گلگت بلتستان کے چھٹے گورنرمقرر، صدر نے منظوری دے دی

سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے چھٹے گورنر مقرر کردیئے گئے، صدرعارف علوی نے منظوری دے دی۔

صدرعارف علوی نے یہ منظوری گلگت بلتستان آرڈر2018 کے سیکشن 33 کی شق تین کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ۔

صدرعارف علوی نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کومنظور کیا تھا ۔

سید مہدی شاہ کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ 2009 سے 2014 تک گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اورپارٹی کے صوبائی صدربھی رہ چکے ہیں۔

Read Comments