Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مہدی شاہ گلگت بلتستان کے چھٹے گورنرمقرر، صدر نے منظوری دے دی

صدرعارف علوی نے یہ منظوری گلگت بلتستان آرڈر2018 کے سیکشن 33 کی شق تین کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ۔
شائع 15 اگست 2022 01:33pm
سید مہدی شاہ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ 2009 سے 2014 تک گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام ٹائمز
سید مہدی شاہ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ 2009 سے 2014 تک گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام ٹائمز

سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے چھٹے گورنر مقرر کردیئے گئے، صدرعارف علوی نے منظوری دے دی۔

صدرعارف علوی نے یہ منظوری گلگت بلتستان آرڈر2018 کے سیکشن 33 کی شق تین کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ۔

صدرعارف علوی نے گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال حسین کا استعفیٰ 24 جون 2022 کومنظور کیا تھا ۔

سید مہدی شاہ کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ 2009 سے 2014 تک گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اورپارٹی کے صوبائی صدربھی رہ چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div