Aaj Logo

شائع 15 اگست 2022 08:56pm

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائےگا، موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں کابینہ بحریہ ٹاؤن کے لندن میں منجمد اکاؤنٹس کے معاملہ کا جائزہ لے گی، کابینہ کمیٹی بحریہ ٹاؤن کے معاملہ پر رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی۔

ایجنڈا میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائےگا، موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے دیت کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔

مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

Read Comments