Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائے گا۔
شائع 15 اگست 2022 08:56pm
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ فوٹو(پی آئی ڈی)
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ فوٹو(پی آئی ڈی)

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائےگا، موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں کابینہ بحریہ ٹاؤن کے لندن میں منجمد اکاؤنٹس کے معاملہ کا جائزہ لے گی، کابینہ کمیٹی بحریہ ٹاؤن کے معاملہ پر رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی۔

ایجنڈا میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ اور فرح گوگی کو منتقل ہونے والی زمین کے معاملہ پر غور کیا جائےگا، موسمیاتی بحران پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے دیت کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔

مختلف ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div