Aaj Logo

شائع 17 اگست 2022 05:16pm

ملک میں ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 98 پیسے اضافےکے بعد ڈالر 214 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 61 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 215 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 52 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔

Read Comments