Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 اگست 2022 05:39pm

روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 26 پیسے اضافے کے بعد 221 روپے 92 پیسے ہوگیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا واضح اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 232 روپے ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز انٹربینک میں 1.25 روپے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 220 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments