وزیراعظم نے آلو پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم نے وزارت تجارت کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔
شائع 30 اگست 2022 08:44am

وزیراعظم شہبازشریف نے آلو پیازکی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آلو پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت تجارت کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی قلت پر قابو پانے کے لیے تجاویز پر غور کرے گی اور مختلف ممالک سے آلو پیاز امپورٹ کرنے کی تجویز پر بھی غور کرے گی ۔

Read Comments