Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2022 11:57pm

ممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو طلب کرلیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق طلب کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں عاطف خان، جمال انصاری، ارشد داد، سراج احمد اور اظہر طارق شامل ہیں۔

عاطف خان اور جمال انصاری کو ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 13 ستمبر کو جب کہ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ارشد داد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 14 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری فنانس پی ٹی آئی سردار اظہر طارق خان کو بیان ریکارڈ کے لئے 13 ستمبر اور فنانس ایڈوائزر پی ٹی آئی سراج احمد کو بیان رکارڈ کرانے کے لئے 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

Read Comments