Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ممنوعہ فنڈنگ: ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو طلب کرلیا

پی ٹی آئی رہنماؤں میں عاطف خان، جمال انصاری، ارشد داد، سراج احمد اور اظہر طارق شامل ہیں
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2022 11:57pm
تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو طلب کرلیا۔ فوٹو — فائل
تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو طلب کرلیا۔ فوٹو — فائل

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق طلب کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں عاطف خان، جمال انصاری، ارشد داد، سراج احمد اور اظہر طارق شامل ہیں۔

عاطف خان اور جمال انصاری کو ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 13 ستمبر کو جب کہ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ارشد داد کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 14 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری فنانس پی ٹی آئی سردار اظہر طارق خان کو بیان ریکارڈ کے لئے 13 ستمبر اور فنانس ایڈوائزر پی ٹی آئی سراج احمد کو بیان رکارڈ کرانے کے لئے 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

pti

FIA

Prohibited Funding Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div