Aaj Logo

شائع 16 ستمبر 2022 06:51pm

کئی روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کئی روز اضافے کے بعد آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 850 روپے کمی سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 55 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 728 روپے کمی سے ایک لاکھ 32 ہزار 888 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں 28 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1658 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments