Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کئی روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

850 روپے کمی سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 55 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے
شائع 16 ستمبر 2022 06:51pm
عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل
عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کئی روز اضافے کے بعد آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 850 روپے کمی سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 55 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 728 روپے کمی سے ایک لاکھ 32 ہزار 888 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں 28 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1658 ڈالرز پر آگیا ہے۔

karachi

Gold Rates

gold market

pakistan gold prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div