Aaj Logo

شائع 16 ستمبر 2022 09:23pm

پاکستان کسی بھی وقت دیوالیہ ہوسکتا ہے: عمر ایوب

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں امریکی ڈالر 255 سے 260 روپے تک چلا جائے گا۔

آج نیوز کے پروگرام ‘آج رانا مبشر کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نیت میں فتور ہے، یہ عوام کی پکار نہیں سن رہے، ملکی جی ڈی پی گروتھ اعشاریہ 5 بھی ہوجائے تو بہت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے میں ہم 16 ارب ڈالرز ریزرو چھوڑ کر گئے تھے مگر اب پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی ہوگئی ہے جب کہ ملک کو 30 ارب ڈالرز کا واضح نقصان ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آٹا 162 روپے کلو تک چلا گیا ہے، دیہاتوں میں اسٹور کی گئی گندم بہہ چکی ہے جس کے باعث ملک میں بہت بڑا آٹے کا بحران آنے والا ہے، حکومت کو باہر سے ہی آٹا خریدنا پڑے گا۔

Read Comments