Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان کسی بھی وقت دیوالیہ ہوسکتا ہے: عمر ایوب

ملک میں بہت بڑا آٹے کا بحران آنے والا ہے، حکومت کو باہر سے ہی آٹا خریدنا پڑے گا
شائع 16 ستمبر 2022 09:23pm
حکومت کو باہر سے ہی آٹا خریدنا پڑے گا۔ فوٹو — فائل
حکومت کو باہر سے ہی آٹا خریدنا پڑے گا۔ فوٹو — فائل
Kiya maujuda hukumat Pakistan kay muashi halaat theek kar sakti hai?| Aaj Rana Mubashir kay sath

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں امریکی ڈالر 255 سے 260 روپے تک چلا جائے گا۔

آج نیوز کے پروگرام ‘آج رانا مبشر کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نیت میں فتور ہے، یہ عوام کی پکار نہیں سن رہے، ملکی جی ڈی پی گروتھ اعشاریہ 5 بھی ہوجائے تو بہت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے میں ہم 16 ارب ڈالرز ریزرو چھوڑ کر گئے تھے مگر اب پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی ہوگئی ہے جب کہ ملک کو 30 ارب ڈالرز کا واضح نقصان ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آٹا 162 روپے کلو تک چلا گیا ہے، دیہاتوں میں اسٹور کی گئی گندم بہہ چکی ہے جس کے باعث ملک میں بہت بڑا آٹے کا بحران آنے والا ہے، حکومت کو باہر سے ہی آٹا خریدنا پڑے گا۔

pti

Federal govt

economic crisis

Flour

USD VS PKR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div