Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2022 04:51pm

روپے کی قدر بحال، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 3 روپے 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر 233.91 روپے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 5 روپے 74 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں 5روپے سستا ہونے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 232.80 روپے ہے۔

رواں ماہ ڈالر کی قدر میں 15 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسے کمی سے امریکی ڈالر 237.02 روپے پر بند ہوا تھا۔

Read Comments