Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

روپے کی قدر بحال، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

رواں ماہ ڈالر کی قدر میں 15 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2022 04:51pm
انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 234روپے میں جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 3 روپے 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر 233.91 روپے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 5 روپے 74 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں 5روپے سستا ہونے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 232.80 روپے ہے۔

رواں ماہ ڈالر کی قدر میں 15 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسے کمی سے امریکی ڈالر 237.02 روپے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان

Dollar

pakistani rupee

interbank

Open Market

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div