Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2022 01:11pm

وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو لندن سے ہدایات جاری کردیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، سیاسی و انتظامی ٹیم صوبے کے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے متحرک کردار ادا کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ عام آدمی کی مشکلات کا پورا احساس ہے، پرائس کنٹرول کے مؤثر نظام کے ذریعے غریب آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں،عوامی نمائندے اپنے علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کو پرائس کنٹرول کے مؤثر اقدامات سے جانچا جائے گا۔

Read Comments