Aaj News

وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو لندن سے ہدایات جاری
شائع 07 اکتوبر 2022 01:11pm
<p>صوبے کے عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، پرویز الہٰی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل</p>

صوبے کے عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، پرویز الہٰی فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو لندن سے ہدایات جاری کردیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو کسی صورت مہنگائی مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، سیاسی و انتظامی ٹیم صوبے کے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے متحرک کردار ادا کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ عام آدمی کی مشکلات کا پورا احساس ہے، پرائس کنٹرول کے مؤثر نظام کے ذریعے غریب آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں،عوامی نمائندے اپنے علاقوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کو پرائس کنٹرول کے مؤثر اقدامات سے جانچا جائے گا۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Artificial inflation

Comments are closed on this story.