Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2022 06:39pm

ملک میں سونے کی قیمتوں میں سینکڑوں روپے کی کمی

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 2500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 47 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2144 کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں 2 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1637 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments