گزشتہ سال کی نسبت گیس بحران شدید ہونے کا خدشہ، ذرائع

تندور اور اسپتالوں کے لیے گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ذرائع وزارت پیٹرولیم
شائع 31 اکتوبر 2022 03:48pm

رواں سال موسم سرما میں گیس بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر کس سیکٹر کو کتنی گیس ملے گی وزارت پیٹرولیم نے ترجیحات طے کرلی ہیں۔

گیس بحران شدید ہونے کے پیش نظرموسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا گیا ہے، جبکہ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت گیس بحران شدید ہوگا۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق کس سیکٹرکوکتنی گیس ملے گی ترجیحات طے کرلی گئی ہیں اور گیس لوڈمینجمنٹ پلان یکم نومبر سے 15 فروری تک کے لیے ہوگا۔

اس کے علاوہ بلوچستان اورسندھ میں سیلاب سے گیس کی دستیابی متاثرہونے کا امکان ہے جبکہ گھریلوصارفین کو گیس کی دستیابی پہلی ترجیح ہوگی۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ گھریلو صارفین کو24 گھنٹے میں 3 اوقات گیس فراہم کی جائے گی اورتندور اور اسپتالوں کے لیے گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ذرائع نے واضح کیا کہ پاورپلانٹس کو15فیصد گیس کی کمی کا سامنا ہوگا۔

Read Comments