Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2022 06:25pm

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ چین کے لئے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

شہباز شریف اور وفد کے بیجنگ ایئر پورٹ پہنچتے ہیں چینی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، اسعد محمود، احسن اقبال سمیت وزیراعلیٰ سندھ اور مریم اورنگزیب بھی دورہ چین پر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم چینی ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کریں گے جب کہ دونوں وزرائےاعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

Read Comments