Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کریں گے
شائع 01 نومبر 2022 06:25pm
وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ ایئر پورٹ پہنچ گئے۔ فوٹو — پی ایم ہاؤس
وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ ایئر پورٹ پہنچ گئے۔ فوٹو — پی ایم ہاؤس

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ چین کے لئے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

شہباز شریف اور وفد کے بیجنگ ایئر پورٹ پہنچتے ہیں چینی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، اسعد محمود، احسن اقبال سمیت وزیراعلیٰ سندھ اور مریم اورنگزیب بھی دورہ چین پر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم چینی ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کریں گے جب کہ دونوں وزرائےاعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

china

Shehbaz Sharif

Beijing

Pakistan -China

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div