Aaj Logo

شائع 03 نومبر 2022 06:57pm

ملک میں فی تولہ سونا 550 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 550 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 472 کمی سے ایک لاکھ 29 ہزار 458 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 39 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد فی اونس سونا 1616 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments