Aaj Logo

شائع 11 نومبر 2022 07:12pm

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میچ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ میں مرایس ایراسمس اور کمار دھرما سینا آن فیلڈ امپائرنگ جب کہ سری لنکا کے رنجن مدو گالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے ہرا کر فائنل کتے لئے کوالیفائی کیا جب کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز بھارت کو عبرتناک شکست دئے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ : بارش کی صورت میں میچ کا شیڈول جاری

دوسری جانب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا اتوار13 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جانے والا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ آسٹریلوی محکمہ موسمیات نے اس روز 95 فیصد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بارش کی صورت میں ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ مکمل کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو 20 میں سے کم از کم ، 10، 10 اوورز کا کھیل کھیلنا لازمی ہے۔

پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگرٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو مکمل نہ ہوسکا تو اس صورت میں اگلے روز پیر کو ریزرو ڈے ہوگا اور دونوں ٹیمیں پھر سے میدان میں اُتریں گی۔

لیکن پیشگوئی کے مطابق اگر پیر کو بھی بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قراردیا جائے گا۔

Read Comments