Aaj Logo

شائع 15 نومبر 2022 04:41pm

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں مزید 22 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 221 روپے 91 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.75 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے بعد 221 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments