Aaj Logo

شائع 16 نومبر 2022 06:27pm

گیس کی قلت، صنعتکاروں نے متبادل ڈھونڈ لیا

کراچی میں گیس کی قلت کے پیش نظر صنعت کاروں نے پاور پلانٹ کو لکڑیوں پر منتقل کرلیا، صنعت کار کہتے ہیں فیکٹری کو بند ہونے سے بچانے کے لئے متبادل تلاش کیا ہے۔

سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں لکڑی جلا کر اسٹیم پلانٹ چلایا جا رہا ہے۔

کمپنی انتظامیہ کے مطابق فیکٹری کو بند ہونے سے بچانے کے لئے لکڑی پر منتقلی کا فیصلہ کیا، اس وقت فیکٹری میں چار سو ٹن لکڑی موجود ہے جبکہ یومیہ ضرورت پچیس ٹن ہے۔

ملک میں گیس کی قلت کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے تمام کیپٹیو پاور کو پندرہ نومبر سے اٹھائیس فروری تکگیس فراہمی بند کر دی ہے۔

Read Comments