ایران: مظاہرین نے روح اللہ خمینی کے گھرکو آگ لگادی

مقامی حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا
شائع 19 نومبر 2022 10:20am

ایران میں مظاہرین نے اسلامی جمہوریہ کے بانی روح اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

مظاہرین اُس گھرکو نذر آتش کیا جس میں ایران کی اسلامی حکومت کے بانی روح اللہ خمینی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بی بی سی کے مطابق خبررساں ایجنسیوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے مقام کی تصدیق کی ہے لیکن مقامی حکام نے مذکورہ واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کا کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔

نذرآتش ہونے والے گھر سے متعلق کہا جاتا ہے کہ آیت اللہ خمینی اس گھر میں پیدا ہوئے تھے، جو اب ایک میوزیم ہے۔

واضح رہے روح اللہ خمینی 1979 میں ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما تھے، جنہوں نے ملک سے مغرب نواز حکمران شاہ محمد رضا پہلوی کو معزول کرکے اسلامی حکومت قائم کی تھی۔

Read Comments