Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2022 05:21pm

شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کے آج جیل سے رہائی کے امکانات

شاہ زیب قتل کیس میں بری ہونے والے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کا آج جیل سے رِہا ہونے کا قوی امکان ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے شاہ رخ جتوئی و دیگر ملزمان کی رہائی کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو ارسال کردیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی اپیلیں منظور کرلیں اور انہیں رِہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ اے ٹی سی نے ملزم شاہ رخ جتوئی اورسراج تالپور کو سزائے موت جب کہ ملزم سجاد تالپور کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، سندھ ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی تھی۔

ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بعدِ ازاں سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان صلح ہو چکی ہے، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور سمیت دیگر ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔

کیس کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ سات کے تحت دی گئی ملزمان کی سزا ختم کی جاتی ہے، شاہ رخ جتوئی اور شریک ملزمان اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔

Read Comments