Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2022 06:07pm

ملک میں سونے کے دام پھر بڑھ گئے

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے داموں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ 1 لاکھ 59 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 128 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 36 ہزار 488 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کا نرخ 1739 ڈالر پر آگیا ہے۔

Read Comments