Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2022 07:13pm

کوئٹہ: امراض قلب کے اسپتال کو فعال کردیا گیا

متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کوئٹہ میں قائم ہونے والے امراض قلب کے اسپتال کو فعال کردیا گیا۔

امراض قلب میں مبتلا مریض ہوائی سفر اور دشوار گزار راستوں سے ملک کے بڑے شہروں تک جان ہتھیلی پہ رکھ کر سفر کرتے ہیں۔ کوئٹہ میں شیخ محمد بن زئد النہیان امراض قلب انسٹی ٹیوٹ نے عوام کو دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔

اس اسپتال میں مریض کی رجسٹریشن ہونے کے بعد تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجاتا ہے، جس سے وقت کی بچت اور مریضوں کے علاج میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس جدید انسٹیوٹ میں دل کے مریضوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی کو 24 گھنٹے فعال رکھا گیا ہے۔

اسپتال میں زیر علاج مریض محمد نے بتایا کہ پہلے میں تیز آواز میں بات نہیں کرسکتا تھا، اب میں تیز آواز میں بات کرسکتا ہوں۔

اسپتال سرجن عظیمہ نے آج نیوز کو بتایا کہ ہمارے پاس بہترین سہولیات موجود ہیں، ہم اوپن ہارٹ سرجری کا باقاعدہ طور پر آغاز کرچکے ہیں۔

کوئٹہ شہر سے کافی فاصلے پر ہونے کی وجہ سے یہاں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے شٹل یا ایمولنس سروس شروع کی جائے تو بروقت علاج کی سہولت کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Read Comments