Aaj News

کوئٹہ: امراض قلب کے اسپتال کو فعال کردیا گیا

ہم اوپن ہارٹ سرجری کا باقاعدہ طور پر آغاز کرچکے، اسپتال سرجن
شائع 06 دسمبر 2022 07:13pm
<p>انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی، کوئٹہ (فوٹو: آج نیوز)</p>

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولاجی، کوئٹہ (فوٹو: آج نیوز)

متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کوئٹہ میں قائم ہونے والے امراض قلب کے اسپتال کو فعال کردیا گیا۔

امراض قلب میں مبتلا مریض ہوائی سفر اور دشوار گزار راستوں سے ملک کے بڑے شہروں تک جان ہتھیلی پہ رکھ کر سفر کرتے ہیں۔ کوئٹہ میں شیخ محمد بن زئد النہیان امراض قلب انسٹی ٹیوٹ نے عوام کو دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔

اس اسپتال میں مریض کی رجسٹریشن ہونے کے بعد تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجاتا ہے، جس سے وقت کی بچت اور مریضوں کے علاج میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس جدید انسٹیوٹ میں دل کے مریضوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی کو 24 گھنٹے فعال رکھا گیا ہے۔

اسپتال میں زیر علاج مریض محمد نے بتایا کہ پہلے میں تیز آواز میں بات نہیں کرسکتا تھا، اب میں تیز آواز میں بات کرسکتا ہوں۔

اسپتال سرجن عظیمہ نے آج نیوز کو بتایا کہ ہمارے پاس بہترین سہولیات موجود ہیں، ہم اوپن ہارٹ سرجری کا باقاعدہ طور پر آغاز کرچکے ہیں۔

کوئٹہ شہر سے کافی فاصلے پر ہونے کی وجہ سے یہاں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے شٹل یا ایمولنس سروس شروع کی جائے تو بروقت علاج کی سہولت کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

UAE

بلوچستان

quetta

Cardio Hospital

Comments are closed on this story.

مقبول ترین